22 نومبر 2014 - 19:06
شام: سو سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

شام کے مختلف علاقوں کے سو سے زیادہ دہشتگردوں نے فوج کےسامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائی کے دوران ایک سو پینسٹھ مسلح دہشتگردوں نے خود کو فوج کے حوالے کردیا۔ دوسری جانب دمشق کے قریب غوطہ شرقی کے کفربطنا علاقے کے سیکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کرکے اس علاقے سے دہشتگردوں کے انخلاء پر تاکید کی۔ غوطہ شرقی کے علاقے کے عوام نے دہشتگردوں کی جانب سے عائد کردہ طرح طرح کی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگرد بنیادی ضرورت کی چیزوں کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھے ہوئے ہيں اور وہ اس کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کے لئے دباؤ ڈالتے ہيں۔ درایں اثنا شام کی فوج نے الرامی، کنصفرہ ، جبل الغربی اور ادلب کے نزدیک جبل الاربعین کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری طرف دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر درعا کے شیخ مسکین علاقے میں  شامی فوج کی کاروائی میں اپنے متعدد ساتھیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169